Featured Posts
Recent Articles

پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں حجاب لازمی قرار دے دیا گیا


پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں حجاب لازمی قرار دے دیا گیا
اسلام ٹائمز: یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائستگی کا کلچر پیدا کر نے کے لئے یہ اقدام اٹھا یا گیا، حجاب پہننا پاکستانی معاشرے کے بنیادی اقدار میں شامل ہے۔
پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں حجاب لازمی قرار دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے لیے ’‘اسلامی حجاب‘‘ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شائستگی کا کلچر پیدا ہو۔ یونیورسٹی مدرس نور العمران کے بقول حجاب پہننا پاکستانی معاشرے کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اسلامی اقدار کی ترویج اور اپنی روایات کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نور العمران نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی مجموعی تعداد پندرہ سو ہے، جن میں سے قریب نصف خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف طالبات کے لیے ہی حجاب ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے بلکہ طلباء کے لیے بھی ایک ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء  بھی ڈھیلے ڈھالے ٹراؤزر اور لمبی شرٹس پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہی لباس پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مقبول ہے۔

Share and Enjoy:

0 comments for this post

Leave a reply

We will keep You Updated...
Sign up to receive breaking news
as well as receive other site updates!
Subscribe via RSS Feed subscribe to feeds
Sponsors
Important Links
Users on Daily Updates
Mudassar Yameen
Popular Posts
Recent Stories
Connect with Facebook
Sponsors
Search
Archives
Categories
Blog Archives
Recent Comments