Featured Posts
Recent Articles

یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون.

یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون میئر، مذہب کو سیاست کیلیے استعمال نہیں کروں گی

اسلام ٹائمز: بوسنیا کی پہلی باپردہ خاتون میئر کا یہ کہنا ہے کہ انہیں اسکارف کے استعمال سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون میئر، مذہب کو سیاست کیلیے استعمال نہیں کروں گی
اسلام ٹائمز۔ بوسنیا کی تینتالیس سالہ آمرہ بابک مقامی الیکشن جیت کر یورپ میں پہلی اسکارف پہننے والی مئیر بن گئیں ہیں۔ دارالحکومت سرائیوو کے قریبی ٹائون وائسکو سے الیکشن لڑنے والی یہ خاتون تیس فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئیں جو نہ صرف بوسنیا کی پہلی خاتون میئر ہیں بلکہ برّاعظم یورپ کی واحد خاتون میئر بھی ہیں جو اپنا سر ڈھانپتی ہیں۔ آمرہ نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جیت میں یورپ کے لیے پیغام بھی ہے کہ دوسرے مذاہب اور افراد کی شناخت کو تسلیم کرنا بےحد اہم ہے۔ آمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اسکارف کے استعمال سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ وہ کبھی بھی مذہب کو سیاست اور سیاست کو مذہب کے لیے استعمال نہیں کریں گی۔

Share and Enjoy:

0 comments for this post

Leave a reply

We will keep You Updated...
Sign up to receive breaking news
as well as receive other site updates!
Subscribe via RSS Feed subscribe to feeds
Sponsors
Important Links
Users on Daily Updates
Mudassar Yameen
Popular Posts
Recent Stories
Connect with Facebook
Sponsors
Search
Archives
Categories
Blog Archives
Recent Comments